دہشت گردی کےخلاف پاکستان ،نگران افغان حکومت میں تعاون ناگزیر ہے :طاہر اشرفی

لاہور ( نمائندہ خصوصی)دہشت گردی ، انتہا پسندی کے خلاف پاکستان اور نگران افغان حکومت کا تعاون وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،سپہ سالار قوم جنرل حافظ سید عاصم منیر اور افغان عبوری حکومت کے سربراہ ملا ہیبت اللہ نے درست سمت رہنمائی کی ہے ، پاکستان ایک نظریاتی اسلامی ریاست ہے ، پاکستان کا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے ، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، جہاد اور قتال کے حوالہ سے پیغام پاکستان میں اکابرین امت نے واضح فتویٰ دیا ہے ، بے گناہ انسانوں کا قتل کسی بھی صورت شریعت اسلامیہ میں جائز نہیں ہے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و صدر انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل طاہر اشرفی نے ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔