اسلام آباد(بیورورپورٹ)جج سوشل میڈیا پوسٹ کیس میں وکیل چیئرمین پی ٹی آئی کی سائبر کرائم ونگ میں پیشی،کئی گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق نعیم حیدر پنجھوتھا تفتیش کےلئے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز گئے ،جج سوشل میڈیا پوسٹ کیس میں 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔
سائبر کرائم ونگ نے متعدد سوالات پوچھے اور تفتیش کے بعد جانے کی اجازت دےدی،ذرائع کے مطابق نعیم حیدر پنجھوتھاکی دوبارہ طلبی کابھی امکان ہے۔
جج سوشل میڈیا پوسٹ کیس ، وکیل نعیم پنجھوتا سے کئی گھنٹے تفتیش



















