سعودی عرب ، نیوم کے صحرا میں کاشتکاری کیلئے ڈچ کمپنی کی معاونت

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب صحرا کو نخلستان بنانے کی خاطرمصنوعی آب و ہوا فراہم کرنے کیلئے ایک ڈچ گرین ہاﺅس کمپنی کے تعاون سے کام کررہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مملکت نے نیوم شہرکے مضافات میں ایک زرعی نخلستان قائم کرنے کیلئے تقریباً 15 فٹ بال کے میدانوں کے برابر رقبہ مختص کیا ہے، جو بحیرہ احمر کے ساحل پر بنایا جا رہا ہے۔ یہ ںخلستان صحرا میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ عزم ایک ایسے ملک کیلئے فوڈ ٹیکنالوجی میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے جو خشک زمین اور انتہائی گرم موسم گرما کے درجہ حرارت کی وجہ سے اپنی خوراک کی زیادہ تر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے طویل عرصے سے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔ڈچ باغبانی فرم وان ڈیر ہوون کے مطابق یہ منصوبہ صرف آغاز ہے جس کے سعودی حکومت کے ساتھ 120 ملین ڈالر کے معاہدے میں نیوم کے مضافات میں دو ٹیسٹنگ سہولیات کے ڈیزائن اور تعمیر کے ساتھ ساتھ ان کے آپریشن اورایک سال تک دیکھ بھال کا معاہدہ شامل ہے۔