عمران خان کو سزا کے بعد حق دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت کی جانب سے سزا دیے جانے کے بعد ان کا حق دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حق دفاع بحال کرنے کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں 10 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے حق دفاع بحال کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔