اسلام آباد ( ) عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔
جج ہمایوں دلاور نے کہا توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات ثابت ہوتے ہیں، جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا، قابلِ سماعت ہونے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا اگر ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔
جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے گرفتاری کے وارنٹ نکالے جاتے ہیں۔
توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کو3سال قید،5برس کیلئے نااہل،زمان پارک سے گرفتار



















