انتخابات پرانی یا نئی مردم شماری پر؟ فیصلہ کل،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس طلب کل کر لیا،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر 12بجے ہوگا، اجلاس میں چاروں صو بائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے، اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائےگا جبکہ صوبائی حکومتیں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر اپنا اپنا موقف پیش کریں گی ، ذر ا ئع کے مطابق سی سی آئی اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ کی منظوری کا امکان ہے۔