ڈاکٹر عافیہ کے مقدمے کیلئے 18 لاکھ 50 ہزار ڈالر فیس ادا کی گئی: وزارت خارجہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) سینیٹ اجلاس میں وزارتِ خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرا دیا۔ وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے مقدمے کے لیے 18 لاکھ 50 ہزار ڈالرز فیس ادا کی گئی۔ علاوہ ازیں چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل کیلئے مزید 4 روزکی توسیع دی جائے۔ سینیٹ نے بل کیلئے 4 روز توسیع کردی۔