آئین سب سے بالا تر ،پابندی سب سے زیادہ چیف جسٹس پر لاگو ہوتی ہے،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد بار کونسل کمپلیکس کے توسیعی بلاکس کا افتتاح کر دیا،افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاحکومتی مدت کے خوشگوار اختتام پر بار کونسل کمپلیکس کے افتتاح پر خوشی ہے،آئین سب سے بالا تر ہے،پابندی سب سے زیادہ چیف جسٹس پر لاگو ہوتی ہے،آنےوالی نسلوں کیلئے اچھا نظام بنائیں، رویوں کا مسئلہ ہے تو درست کریں،ادارے کی عزت بحال کرنے کےلئے اچھا طرز عمل اپنانا چاہئے،17 ججوں کے پاس ایک جیسا اختیار ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا ماضی میں دیکھا گیا سربراہ ادارے کا آیا اور سب کچھ اوپر نیچے ہوتا رہا، ابھی بہت کام پڑا ہے، کوئی شک نہیں صوبائی حکومتوں میں مقابلہ سخت ہو گیا، وکلا ملکی ترقی کےلئے بنیادی جزو ہیں اگر وکلا حقوق کےلئے لڑتے ہیں تو سنا بھی جائے،جہاں جامعات کی ضرورت ہوگی وہاں مکمل جائزہ لینے کے بعد کام ہوگا، جلد بازی میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔