واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکہ نے کہاہے پاکستان بھارت مسائل کے حل کیلئے براہ راست مذاکرات کریں۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کےساتھ مذاکرات کی پیشکش کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا امریکہ طویل عرصے سے جوہری ہتھیار رکھنے والے بھارت ،پاکستان کے درمیان ایک دوسرے کےلئے مسائل کا سبب بننے والے معاملات پر براہ راست مذاکرات کی ضرورت پر زور دے رہا ہے،بھارتی پرامن اورفسادات سے دور رہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہاامریکہ پاکستان میں کسی مخصوص سیاسی رہنما یا جماعت کی طرفداری نہیں کرتا،آزاد، صاف اور شفاف انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔
پاکستان بھارت مسائل کے حل کیلئے براہ راست مذاکرات کریں،امریکہ



















