اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پوسٹیں جج ہمایوں دلاور کے کے اکاونٹ سے نہیں کی گئیں۔
ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں تکنیکی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
رپورٹ کے مطابق مبینہ فیس بک پوسٹوں کے سکرین شارٹس کا کوئی یو آر ایل موجود نہیں، فیس بک ہر پروفائل، پیج اور پوسٹ کو خود بخود ایک یو آر ایل دیتا ہے، فیس بک پوسٹوں کی شناخت یو آر ایل کے بغیر سکرین شارٹس سے ممکن نہیں۔
ایف آئی اے نے مزید کہاجج ہمایوں دلاور کے فیس بک اکاونٹ سے کی گئی تمام پوسٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، 3پوسٹوں میں سے ایک بھی موجود نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پوسٹیں جج کے اکاونٹ سے نہیں کی گئیں، ایف آئی اے



















