کراچی(بیورورپورٹ)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے نگران یا سیاسی حکومت میں کوئی عہدہ نہیں چاہیے،کسی سیاسی عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شبر زیدی نے کہا اپنی ضعیف والدہ کی وجہ سے کراچی نہیں چھوڑسکتا،اپنی آئندہ زندگی پیشہ وارانہ کام اورکتابیں لکھنے میں گزارنا چاہتا ہوں،ایس آئی یو ٹی کےلئے کام کرنے کی خواہش ہے،اپنی آئندہ زندگی اسلام آباد میں ضائع نہیں کرنا چاہتا۔
نگران یا سیاسی حکومت میں کوئی عہدہ نہیں چاہیے،شبر زیدی



















