علیمہ ،عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی منسوخ

لاہور ( کورٹ رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی کی 2بہنوں علیمہ ،عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی منسوخ کر دی گئی۔

لاہو کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی 2بہنوں کو جناح ہاﺅس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دینے کےخلاف درخواست پر سماعت کی،عدالت نے فیصلے میں قرار دیا تفتیشی افسر کے مطابق دونوں خواتین نے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔

تفتیشی افسر کے مطابق ضمانت کا علم نہ ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دلوانے کی درخواست دی،عدالت نے حکم دیا دونوں خواتین عبوری ضمانت پر ہیں لہٰذا اشتہاری قرار دینے کا حکم منسوخ کیا جاتا ہے۔