بھارت سے آئی لڑکی کاقبول اسلام،واپسی سے انکار،پاکستانی نوجوان کےساتھ نکاح

دیر بالا (مشرق نیوز)بھارت سے آئی لڑکی کاقبول اسلام،واپس جانے سے انکار،پاکستانی نوجوان کےساتھ نکاح کرلیا،انجو اور نصر کا نکاح ڈسٹرکٹ کورٹ دیر میں پڑھایا گیا،بھارتی لڑکی نے نیا نام فاطمہ رکھ لیا۔

شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے دیربالا کے سیاحتی مقامات لواری ٹنل، ہل پارک اور دیر سٹی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی اور موسم سے لطف اندوز ہوئے۔

مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہابھارتی لڑکی نے اسلام قبول کرکے پنا نام فاطمہ رکھ لیا ،دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا ،پولیس کی نگرانی میں عدالت سے گھر منتقل کردیا۔

دریں اثنالڑکی نے اپنے بیان میں کہا مرضی سے نصر کے پاس آئی ہوں،پاکستانی بہت مہمان نواز اور علاقہ بہت خوبصورت ہے،خود کو محفوظ سمجھتی ہوں، میڈیا والے میرے بچوں ،رشتے داروں کو پریشان نہ کریں۔

بھارتی لڑکی نے عدالت میں اپنا بیان حلفی بھی جمع کرادیا ،بیان حلفی میں کہامیرا سابق نام انجو،تعلق عیسائی مذہب سے تھا، میں نے خوشی اور مرضی سے دین اسلام قبول کیا ،کسی کی جانب سے زبردستی نہیں،نصرکو پسند کرتی ہوں،10 تولہ سونا حق مہر رکھا گیا ، نصرمیرا شرعی و قانونی شوہر ہے۔