پانامہ،بنچ نے نوازشریف کاکیس سننے کو ترجیح دی،جماعت اسلامی ، جوابات جمع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پانامہ کیس میں جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ کی طرف سے پوچھے گئے 9 سوالات کا تحریری جواب جمع کرادیا۔

جماعت اسلامی نے جواب جمع کرایا پانامہ کیس سننے والے بنچ نے کہا تھا اگر جماعت اسلامی کا کیس سنا تو فیصلے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، بنچ نے کہا پہلے نواز شریف کے کیس کو سنیں گے، بنچ کی اصل توجہ نواز شریف کے کیس پر تھی۔

جواب میں مزید کہا سپریم کورٹ نے پانامہ کیس فیصلے میں قرار دیا تھا ایف بی آر معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہا، ایف آئی اے کو اختیار ہی حاصل نہیں پبلک آفس ہولڈر کےخلاف کارروائی کر سکے جس طرح نواز شریف کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا پانامہ فیصلے کا اطلاق اسی طرح دیگر 436 افراد پر بھی ہونا چاہیے۔

جماعت اسلامی نے مو¿قف اختیار کیا پانامہ سکینڈل کی فہرست میں دنیا کے 11سے زائد ممالک کے افراد کے نام سامنے آئے، تمام ممالک نے قانونی کارروائی کی، پاکستان میں صرف نواز شریف ،اہلخانہ کےخلاف کارروائی کی گئی، فہرست میں شامل 436 افراد کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔