کولمبو،لاہور،اسلام آباد(مشرق نیوز،سپورٹس رپورٹر،بیورورپورٹ)بھارت کا غرور کولمبو کے گراﺅنڈ میں غرق،پاکستان نے مسلسل دوسری بارایمرجنگ ایشیاءکپ جیت لیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میںبھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، شاہینوں نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کا آغاز کیا۔
اوپنر بیٹر صائم ایوب نے 51 گیندوں پر 2 چھکوں ،7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے ،صاحبزادہ فرحان نے 62 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،اوپنر بلے بازوں کے بعد طیب طاہر نے بھرپور لاٹھی چارج کیا اور گراﺅنڈ کے چاروں جانب دلکش سٹروک کھیلے،71 گیندوں پر 4 چھکوں ، 12 چوکوں کی مدد سے 108 رنزکی تاریخ ساز اننگز جڑدی،عمیر یوسف ،مبصر خان 35، 35، وسیم جونیئر 17 اور مہران ممتاز نے 13 رنز بنائے۔
شاہینز نے روایتی حریف بھارت کو مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز کا ہدف دیا،بھارت کی جانب سے ہنگر گیکر ، ریان پراگ نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی،بھارتی بلے باز پاکستانی باﺅلرز کے سامنے بے بس نظر آئے ،ایک کے بعد دوسرا کھلاڑی واپس لوٹتا رہا،پوری ٹیم224پر ڈھیر ہوگئی،ابھیشیک شرما 61، یش دھول 39 اور سائی سدھرسن 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔
شاہینوں نے مقابلہ128رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کرلیا،پاکستان کی طرف سے سفیان مقیم 3 ، مہران ممتاز، ارشد اقبال ،وسیم نے 2، 2 اور مبشر خان نے ایک کھلاڑی کاشکار کیا،شاندا ر سنچری بنانے پر طیب طاہر کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔
دریں اثناشاہینوں کی فتح پر بھارت سوگ میں ڈوب گیا،پاکستان بھرمیں عوام نے جشن منایا،شہری سڑکوں پر نکل آئے،ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف ،پی سی بی کی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین ذکا ءاشرف ودیگر نے پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا فائنل میں گرین شرٹس نے حریفوں کو کھیل کے ہر شعبے میں آو¿ٹ کلاس کردیا، تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں،شاہینزنے ثابت کردیا دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلے کرسکتی ہےں، امید ہے جیت مستقبل کےلئے ٹیم کو مزید حوصلہ فراہم کرے گی۔
بھارت کا غرور غرق،پاکستان نے مسلسل دوسری بارایمرجنگ ایشیاءکپ جیت لیا



















