ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے، فیڈریشن کی تصدیق

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کے ٹاپ جیولین تھرور ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری میں 19 سے 27 اگست تک کھیلی جائےگی۔ارشد ندیم ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے کوالیفائی کرنے والے واحد پلیئر ہیں۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری محمد ظفر نے ارشد کی شرکت کی تصدیق کردی۔محمد ظفر کے مطابق ارشد ندیم فٹ ہوچکے ہیں اور ایونٹ کےلئے ٹریننگ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم انجری کی وجہ سے حال ہی میں ایشین چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ہنگری میں ہونیوالی ورلڈ ایتھلیٹکس میں جیولین تھرو کا پہلا راو¿نڈ 25 اگست اور فائنل 27 اگست کو ہوگا۔ایتھلیٹکس فیڈریشن چیمپئن شپ میں ارشد ندیم سے اچھے نتائج کےلئے پ±رامید ہے۔ارشد ندیم جیولین تھرو کی عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ پاکستانی تھروور نے گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔گزشتہ سال ہونیوالی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد کی پانچویں پوزیشن رہی تھی۔