پشاور ،اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ)خیبر تباہی سے بچ گیا،تحصیل کمپاﺅنڈ پر حملہ پسپا،2بمبار جہنم واصل،4اہلکار شہید،9افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق باڑہ کے تحصیل کمپاﺅنڈ پر 2خودکش حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی لیکن فوری جوابی کارروائی سے حملہ آوروں کو مار دیا گیا، برقت کارروائی سے حملہ ناکام بنادیا ،آئی جی پی اختر حیات نے کہا دھماکہ 2خودکش حملہ آوروں نے کیا، ایک حملہ آور نے فرنٹ گیٹ اور دوسرے نے عقب سے کمپاﺅنڈ میں داخلے کی کوشش کی،پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آوروں نے خود کو اڑا لیا،دھماکوں سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا،شدید فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا،حملہ آوروں کے اعضا کے نمونے حاصل کرلیے ۔
دوسری جانب پشاورمیں پولیس ناکے پر فائرنگ سے 2 اہلکار ،جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،ریگی ماڈل ٹاون میں پولیس نے ناکہ بندی کررکھی تھی دہشتگردوں نے گولیاں برسادیں، شہید ہونےوالوں میں ہیڈ کانسٹیبل واجد اور ڈرائیور فرمان شامل ہیں،ادھر کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4دہشت گرد وںکو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی سے گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش ، ٹی ٹی پی اور بلوچ لبریشن سے ہے ،ترجمان کے مطابق دہشتگرد راولپنڈی میں خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے ،قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، حفاظتی فیوز اور نقدی برآمد کرلی۔
ادھروزیر اعظم شہباز شریف نے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکار اپنی جان پر کھیل کر عوام کی حفاظت یقینی بناتے ہیں،مجھ سمیت پوری قوم پولیس کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیر داخلہ راناثنانے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پولیس ،سکیورٹی اداروں کےساتھ کھڑی ہے،دہشتگردوں کے آخری ٹھکانے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بزدلانہ وار حوصلے پست نہیں کر سکتے ،سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹوزر داری نے کہادہشتگرد ملک و قوم کے دشمن اور ناقابل معافی ہیں ۔
خیبر، حملہ پسپا،2بمبارہلاک،4اہلکار شہید،پشاور،فائرنگ،2جاں بحق



















