لاہور (قمر عباس)واسا شعبہ پی اینڈ ای کی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر کا عہدے سے ہٹ کر ڈائریکٹر کے اختیارات کے استعمال کےخلاف انکوائری پر ایک سال گزرنے کے بعد بھی کارروائی تاخیر کا شکار ، واساٹھیکیدار کی سکیورٹی کی عدم ادائیگی پر ایم ڈی واسا کو تحریری درخواست، ذمہ داران کےخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق واسا کے سابق ایم ڈی کے دور میں ایکسین خاتون کو اضافی اختیارات دیے گئے تھے جس کی بنیاد پر خاتون ملازم بطور ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ای خدمات سرانجام دیتی آرہی ہیں ماضی میں مختلف معاملات جس میں مالی امور بھی شامل ہیں اس میں مبینہ طور پر بطور ڈائریکٹر پی اینڈ ای کے اختیارات کا استعمال کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے اس حوالے سے شیخ انٹرپرائزیز کے مالک شیخ عاطف جاوید کی جانب سے ایم ڈی واسا کو تحریری درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں ان کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے کہ خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ای فزا انجم کی جانب سے عہدے سے ہٹ کر ڈائریکٹر کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مالی معاملات میں برائے راست مداخلت کرتے ہوئے کمپنی کی جمع شدہ سیکیورٹی کو روکا گیا کمپنی کی جانب سے کام نمبر p"s/25.01/6118/1083.86مورخہ 27-9-2019کو وقت کی توسیع ہونے کے باوجود کمپنی کی سیکیورٹی روک دی گئی جو کہ بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اختیار نہیں رکھتی اور غیر قانونی اقدام کیا گیا جس پر سابق اور موجودہ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔اس غیر قانونی اقدام پر کمپنی کی جانب سے ایک تحریری درخواست نمبری wasa 591-95 DD (PE) مورخہ 16اپریل 2022پر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ای فزا انجم کو لیٹر نمبر 3068-74مورخہ 28-7-22دیا گیا اور ریمانڈر بھی دیا گیا کہ وہ اپنا تحریری جواب جمع کروائیں ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باجود تاحال خاتون ڈٹی ڈائریکٹر کی طرف سے جمع نہیں کروایا جا سکا جس پر محکمہ کی طرف سے تاحال انکوائری کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہے اس پر زمہ دران کے خلاف کارروائی کرنے اور انکوائری کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے شیخ انٹر پرائزز کے مالک شیخ عاطف جاوید کا کہنا ہے کہ فزا انجم پی اینڈ ای میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھیں اور ہیں ان کی جانب سے غیر قانونی طور پر ڈائریکٹر کے اختیارات کا استعمال کیا گیا اور میری کمپنی کی سیکیورٹی کو روکا گیا تھا اس غیر قانونی اقدام پر فزا انجم پر پیڈ ایکٹ کی کارروائی ثابت ہوتی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے ایک سال سے زائد عرصہ ہونے کے بعد بھی انکوائری مکمل نہیں کی جا رہی اس پر ایم ڈی واسا ،ہاﺅسنگ سیکرٹری اور ڈی جی ایل ڈی اے کو تحریری درخواست بذریعہ ٹی سی ایس ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ انصاف حاصل کیا جا سکے واسا ترجمان نے روزنامہ مشرق کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا معاملہ انتظامی امور کا ہے اس حوالے سے لاعلم ہوں، اس کا جواب انتظامی امور پر تعینات افسر دے سکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ای فزا انجم سے ڈائریکٹر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے مالی معاملات میں اختیارات کا استعمال کرنے کے حوالے سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا انکی جانب سے موقف نہیں دیا گیا ۔
واسا، اختیارات سے تجاوز پر کارروائی تاخیر کا شکار



















