اسلام آباد( بیورورپورٹ)عوام پر مزید2بم گرادئیے گئے،بجلی 1.90روپے یونٹ مہنگی،ریڈیو فیس بھی بلوں میں شامل کردی گئی۔
نیپرانے مئی کے مہینے کیلئے قیمت میں 1.90روپے اضافے کی منظوری دیدی، صارفین کو 21ارب 10کروڑ روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے،مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے انکشاف کیا بجلی بلوں میں ٹی وی کےساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی، سمری تیار ہے ،35 روپے ٹی وی،15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی۔
عوام پر مزید2بم گرادئیے گئے،بجلی 1.90روپے یونٹ مہنگی،ریڈیو فیس بھی بلوں میں شامل



















