نیشنل آئی ٹی سیمینار جمعرات کو ہوگا ، وزیر اعظم، آرمی چیف شرکت کرینگے

اسلام آباد (بیورورپورٹ) نیشنل آئی ٹی سیمینار اور آئی ٹی منصوبوں کا اجرا جمعرات کو ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اعزازی مہمان ہوں گے۔

سیمینار میں وفاقی وزرائ،وزرائے اعلیٰ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئی ٹی ماہرین، سینئر آرمی و سول افسر بھی شریک ہوں گے۔

خلیجی ممالک، چین اور متحدہ عرب امارات سے انڈسٹری لیڈرز ،سفارتکاروں سمیت اہم غیر ملکی شخصیات شرکت کریں گی، سیمینار کا اہتمام خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت کیا جائےگا

سیمینار کا مقصد آئی ٹی کی ترقی کےلئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کے حصول کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو یکجا کرنا ہے، سیمینار علم پر مبنی معیشت کی تشکیل اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا،سیمینار میں پاکستان کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے سٹالز کی نمائش ہو گی۔