پرویزالٰہی اڈیالہ منتقل،اہلیہ اقدام کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

راولپنڈی،لاہور(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)پرویزالٰہی اڈیالہ جیل منتقل،اہلیہ نے اقدام کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،پی ٹی آئی کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو لاہور پولیس کڑی سکیورٹی میں ڈسڑکٹ جیل لاہور سے لیکر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی
پولیس نے نظر بند کرنے کے احکامات بھی جیل انتظامیہ کے حوالے کیے،سینٹرل جیل اڈیالہ پہنچائے جانے پر میڈیکل افسرنے پرویز الٰہی کا میڈیکل چیک اپ کیا ،میڈیکل کے بعد ہائی سکیورٹی بیرک میں منتقل کر دیا،دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی کیمپ جیل سے منتقلی و نظر بندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
اہلیہ قیصرہ الٰہی نے درخواست میں نگراں حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ،موقف اختیار کیا گیانامعلوم افراد نے پرویز الٰہی کو کیمپ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،درخواست میں استدعا کی گئی نظر بند ی کالعدم اوربازیاب کراکے عدالت پیش کیاجائے
علاوہ ازیںلاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 12 اگست تک ملتوی کردی۔