16ونڈ پاور منصوبوں کی تحقیقات بند ،چیئرمین نیب نے منظوری دےدی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)قانون میں ترمیم کے بعد قومی احتساب بیورو نے دائرہ اختیار سے خارج ہونےوالے کرپشن کیسز بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا،چیئرمین نیب نے 16ونڈ پاور منصوبوں کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دےدی ،منظوری ایگزیکٹو بورڈ میں دی گئی۔

ترجمان نے کہانئے قانون کے تحت نیب ونڈ پاور منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کا مجاز نہیں رہا ،ادارہ کیسز کی کسی دیگر ایجنسی یا فورم سے تحقیقات کو متاثر نہیں کرے گا، 16ونڈ پاور منصوبوں کے اپ فرنٹ ٹیرف سے منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔

نیب نے سیکرٹری وزارت توانائی کو خط لکھ کر ریکارڈ کی حوالگی کیلئے افسر کا نام طلب کر لیا۔