حکم امتناع خارج،ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی پر سبسڈی ختم

لاہور(کورٹ رپورٹر)حکم امتناع خارج،لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی پر سبسڈی ختم کردی۔

بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 19 روپے سے بڑھ کر 44 روپے ہونے کا حکومتی نوٹیفکیشن بحال ہونے پر ٹیکسٹائل انڈسٹری کے صنعتکار مشکل میں پڑ گئے،حکم امتناع خارج ہونے پر فیسکو نے 4 ارب 70کروڑ روپے کی ریکوری کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

دوسری جانب صنعتکاروں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اضافی پیسے اقساط میں وصول کرنے کی اپیل کر دی۔