ہرذمہ داری حکومت پر چھوڑنادرست نہیں، کچھ چیزوں میں صحیح ،غلط کا پیمانہ معاشرہ خود طے کرے،چیف جسٹس

اسلام آباد (بیورورپورٹ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے ہرذمہ داری حکومت پر چھوڑنادرست نہیں، کچھ چیزوں میں صحیح ،غلط کا پیمانہ معاشرہ خود طے کرے،لوگوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاستی ذمہ داری ہے، موجودہ حالات میں تکنیکی و فنی تعلیم ہی خود مختاری کی جانب پہلا قدم ہے،آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے،بنگلہ دیش، ایران نے بڑھتی آبادی پر کیسے قابو پایا، کیس سٹڈی ہے۔

آبادی،وسائل کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا آئین میں بنیادی حقوق کا مقصد عوام کوخوش رکھنا ہے، فرد کی خوشی خاندان کی خوشی میں مضمرہے،ماں ،بچے کی صحت اور بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے، آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کےلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ سمیت مختلف ادارے حکومت کو معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا آبادی پر قابو پانے سے اہم آبادی کو سود مند بنانا ضروری ہے، ہر چیز کی ذمہ داری حکومت پر چھوڑنا درست نہیں،کچھ چیزوں میں صحیح اور غلط کا پیمانہ معاشرہ خود طے کرے، اسلام خاندانی نظام کو مضبوط بناتا ہے،عدلیہ بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا اپنے بچوں کو سکلڈ بیسڈ ایجوکیشن دینا ہو گی، نئی نسل کو ہنرمند بنا کر بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، موجودہ حالات میں تکنیکی و فنی تعلیم ہی خود مختاری کی جانب پہلا قدم ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا آبادی کو کنٹرول کرنے کےلئے تعلیم کی بہت ضرورت ہے، آبادی کے مسائل قانونی نقطہ نظر سے حل نہیں کیے جا سکتے، معاشرہ مسائل کا حل تلاش کر کے ریاست کی معاونت کرے،ججوں کو معاشرے کی نئی ضرورتوں اور آئیڈیاز کاعلم ہونا چاہیے،عوام کو سامنے آکر ریاست کو مسائل کا حل بتانا ہوگا۔