اسلام آباد(مشرق نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسنگ پلان پر رضامند ہوگیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ گزشتہ روز طے پایا اور آئی ایم ایف نے اب فنانسنگ فرق کے پلان کی منظوری دے دی ہے اس طرح آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ سے پہلے ایک اور شرط پوری ہو گی۔ آئی ایم ایف نے آج اجلاس ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس آج، پاکستان پروگرام ایجنڈے میں شامل



















