اسرائیل کابیان اندورنی سیاست میں مداخلت،فلسطینیوں پرظلم کرنےوالا ملک نصیحت اپنے پاس رکھے،پاکستان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان نے اسرائیل کے بیان کو ملک کی اندورنی سیاست میں مداخلت قراردیتے ہوئے کہاہے فلسطینیوں پرظلم کرنےوالا ملک نصیحت اپنے پاس رکھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ (یو این) کی کونسل برائے انسانی حقوق میں پاکستان کےخلاف بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہااسرائیل کا بیان پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت ہے،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی یونیورسل پریاڈک رپورٹ متفقہ طور پر منظور کرلی، فلسطینیوں پر ظلم کرنےوالے ملک کی نصیحت کی کوئی ضرورت نہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کی طویل تاریخ کو دیکھتے ہوئے اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا۔