قرآن اللہ کی طرف سے پوری انسانیت کیلئے رہنمائی ہے: محمد رضوان

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ قرآن پاک اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کےلئے رہنمائی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے اور اس قدر محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا صرف اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب اس کا محافظ اسے دل سے نکال دے۔محمد رضوان نے لکھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی تو دور کی بات کوئی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوںنے کہاکہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، ان مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات اپنے مذہب سے جڑے ہوتے ہیں اور ہم بھی دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں۔