سویڈن واقعہ مسلم اُمہ کی دیگر مذاہب سے ٹکراﺅ کی مکروہ سازش ہے: اظفر علی ناصر

لاہور ( نمائندہ خصوصی)عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں جمعتہ المبارک کے موقع پر یوم تقدس قرآن پاک کو منانے کے حوالے سے تحفظ قرآن پاک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس کی صدارت چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے فرمائی جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر اوقاف پنجاب سید اظفر علی ناصر تھے،کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام و مشائخ عظام،زعما،راہنما،صحافی دانشور اور معروف سماجی شخصیات نے شرکت و خطاب کیا،تحفظ قرآن پاک کانفرنس سے سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم ساری کائنات انسانی کیلئے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے،قرآن کریم کی حرمت اور تمام انبیا کی ناموس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے،تمام الہامی کتب اور انبیا علیہ السلام کی عزت و تکریم ہمارے ایمان کا حصہ ہے،قرآن پاک اور امام الانبیا حضرت محمد مصطفیؓ سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی ہستی نہیں ہے،ہم ان پر مر مٹنا اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں،مولانا آزاد نے کہا کہ سویڈ ن عدالت اور حکومت کی سرپرستی میں قرآن پاک کی جو بے حرمتی کی گئی ہے آج پوری امت مسلمہ کا ہر فرد سراپا احتجاج ہے،سوئیڈن میں توہین قرآن مسلم امہ اور دیگر مذاہب عالم میں قلیش اوردوریاں پیدا کرنے کی سازش ہے،آج حکومت پاکستان کی طرف سے یوم تقدس قرآن منانے اور اجتماعات منعقد کرنا قابل تحسین عمل ہے،اسلام ہماری ریڈ لائن ہے قرآن کریم اور ناموس رسالتؓ کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے ہمارے ایمان کا حصہ ہے،آج پاکستان اور دنیا بھر میں یوم شہادت حضرت عثمان ذوالنورین بڑی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،مولانا آزاد نے کہا کہ دو ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کے کھیلنا بند کیا جائے اس واقع پر سوئیڈن حکومت معافی مانگے،نگران صوبائی وزیر اوقاف پنجاب سید اظفر علی ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں توہین اسلام کے منظم اور متواتر واقعات سے عالمی امن کو خطرہ ہے،آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی کے مقدسات اور آسمانی کتب کی بے حرمتی ناقابل معافی جرم ہے،ایسے واقعات کا رونما ہونا امت مسلمہ اور دیگر مذاہب کے درمیان دوریاں پیدا کرنا کا ذریعہ بن رہے ہیں،سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،کانفرنس سے علما کرام و مشائخ عظام مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں احترام انسانیت،مذہبی ہم آہنگی،رواداری،اخوت و محبت پھیلانے کا درس دیتا ہے،عالمی ادارے اقوام متحدہ،او آئی سی ایسے اقدامات کے خلاف سخت قانون سازی کریں تاکہ کوئی بھی شخص کسی بھی مذہب کے مقدسات کی بے حرمتی کرنے کی جرت نہ کر سکے،جس شخص نے سوئیڈن میں یہ ناپاک جسارت کی ہے اس شخص کو عالمی عدالت انصاف میں لاکر قرار واقع سزا دی جائے، عید کے دن یہ افسوسناک اور دلخراش واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے،سوئیڈن میں چھ ماہ کے اندر دوسری بار قرآن کریم نہیں بلکہ آڑھائی ارب مسلمانوں کے دل جلائے گئے ہیں،جس پر دنیا بھر کے مسلمان اور دیگر ادیان عالم کے لوگ سراپا احتجاج ہیں،ایسے دلخراش واقعات عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں،سوئیڈن کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے،مغرب کی گستاخیاں سوچا سمجھا منصوبہ ہے،آج مسلمان متحد نہیں ہیں،اللہ تعالی عالم اسلام کو وحدت اتحاد عطا فرمائے،کانفرنس میں جو علما کرام ومقررین حضرات شریک ہوئے ان کے اسما گرامی یہ ہیں مفتی مبشر احمد، مولانا سردار محمد خان لغاری،مولانا فتح محمد راشدی،مفتی محمد شفیق اعوان،علامہ سجاد حسین جوادی،پیر محمد عثمان نوری،علامہ محمد نعیم بادشاہ،مولانا احسان اللہ تبسم،سید عبدالقدیر آزاد،سیدعبدالبصیر آزاد،مولانا عبیداللہ،مولانا اسماعیل خالد،حافظ سید عبدالرزاق آزاد،حافظ سید عبدالرازق آزاد،مولانا وسیم اللہ امین،مولانا ارشد نیاز،پیر اجمل قادری،مولانا نعیم قادری،ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد محمد علی،محفوظ الرحمن خان،بلال احمد میر،خواجہ جاوید اسلم و دیگر حضرات شریک ہوئے،کانفرنس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد و وحدت،حرمین شریفن کی حفاظت،پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔