شہداءکی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائےگا:راجہ پرویز اشرف/ زاہد اکرم درانی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپیکر راجہ پرویز اشرف و ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہاہے کہ حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر )کو خرا ج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک افواج کے شہداءکی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائےگا۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف و ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر )کی 24 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر )نے کارگل کے محاذ پر مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوںنے کہاکہ حوالدار لالک جان شہید( نشانِ حیدر) نے داد شجاعت کی لازوال تاریخ رقم کی اور دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کو حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی شجاعت و بہادری پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم اپنے اس بہادر اور جری سپوت کو سلام پیش کرتی ہے، دشمن بھی حوالدار لالک جان شہید کی بہادری اور شجاعت کے معترف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاک افواج کے جوانوں نے ہمیشہ ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا جان کی پروا کئے بغیر جرا¿ت و بہادری سے مقابلہ کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے لازوال قربانیاں پیش کی۔ زاہد اکرم درانی نے کہاکہ پاک افواج کے شہداءکی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائےگا۔ انہوںنے کہاکہ حوالدار لالک جان شہید نے کارگل کے مشکل ترین محاذ پر سرفروشی کی لازوال داستان رقم کی۔ ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ پوری قوم حوالدار لالک جان شہید کو ان کی بے مثال قربانی پر سلام پیش کرتی ہے، حوالدار لالک جان شہید کی بے مثال قربانی کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاک افواج نے ملک کی سلامتی و بقا کیلئے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔