پاکستان کی خطے کے تمام ممالک کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان کابڑا اقدام،خطے کے تمام ممالک کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دےدی،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہر بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا سی پیک میں خطے کے تمام ممالک کو ویلکم کریں گے۔

سی پیک خطے کے ممالک کو جوڑنے کا اہم ذریعہ ہے،چین نے پہلے فیز میں 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی، انرجی ، انفراسٹرکچر سمیت کئی شعبوں میں کام ہوا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، پاکستان ،چین سی پیک کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہابھارتی حکام جیل میں قید کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو فوری رہااور مقبوضہ وادی میں یکطرفہ کارروائیاں ، طاقت کا استعمال بند کرےں،دہشتگردی کے مسئلے کو سفارتی مفاد کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔

پاکستان نے اسلام آباد میں سویڈش ناظم الامور کو طلب کر کے بے حرمتی واقعہ پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا،واضح کردیا ایسے اقدام ناقابل قبول ہیں،ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات پر یقین رکھا،افغانستان سے بھی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،بھارت میں عالمی کپ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔