الیکشن وقت پر ہوں گے،پٹرولیم لیوی مزید بڑھ سکتی ہے،مصدق ملک

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے نگران حکومت زیادہ سے زیادہ 90 اور کم سے کم 60 دن میں الیکشن کرائے گی،اگست میں حکومت مدت پوری کرے گی ،الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، سیاسی اتحاد کا فیصلہ الیکشن کا وقت آنے پر ہوگا۔

انٹرویومیں مصدق ملک نے کہا نگراں حکومت میں کون کون شامل ہوگا ابھی تک ناموں پر فیصلہ نہیں ہوا،آئی ایم ایف معاہدے کے بعد معیشت بحالی کےلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف سے 9 ماہ کےلئے ریلیف ملا ، آنےوالی حکومت کو آئی ایم ایف معاہدے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا آنےوالے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، پٹرول لیوی مزید 5 سے 7 روپے تک بڑھ سکتی ہے،پٹرولیم مصنوعات کے 2جہاز یو اے ای ،آذربائیجان سے خریدیں گے۔