نیویارک(خواجہ فاروق) پاکستان نے کہا ہے قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا سلامتی کونسل کی بڑی ناکامی ہے،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی سلامتی کونسل رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا سالانہ رپورٹ 2022 پیش کرناانتہائی اہم ذمہ داری ہے جو چارٹر کے آرٹیکل 15 اور 24 میں بیان کی گئی ، بدقسمتی سے رپورٹ کو پیش کرنا محض رسم بن کر رہ گیا ۔
منیر اکرم نے کہا رپورٹ کونسل کے اجلاسوں ،سرگرمیوں کی عکاس ہے لیکن غور و فکر اور فیصلوں کے مادے پر کوئی مواد نہیں ،منیر اکرم نے زور دیا کونسل کے کام کرنے کے طریقوں میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، درحقیقت سلامتی کونسل کی سب سے بڑی ناکامی اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ناکامی ہے، جموں و کشمیرمیں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کا مطالبہ کرنےوالی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجودبھارت نے اپناتسلط جمایاہواہے،منیر اکرم نے کہاحق خود ارادیت و قومی آزادی کےلئے دہشت گردی کو جائز جدوجہد سے الگ کرنا ضروری ہے۔
قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا سلامتی کونسل کی بڑی ناکامی ہے،منیر اکرم



















