انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردی گئیں،الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کےلئے درخواستیں طلب کرتے ہوئے کہاہے سیاسی جماعتیں مختص شدہ انتخابی نشان کےلئے درخواستیں جمع کرائیں۔

درخواستیں پارٹی سربراہ کے دستخط کےساتھ 19 جولائی تک دی جاسکتی ہیں،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی درخواست کےساتھ انتخابی نشانات کی ترجیحی لسٹ منسلک کی جائے، ہر درخواست پر پارٹی سربراہ کے دستخط ،سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس کا پتہ ہونا ضروری ہے۔

ای سی پی نے کہادرخواست موصول ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کی اہلیت پرکھی جائے گی، درخواستوں کےساتھ الیکشن ایکٹ 2017ءکے سیکشن 206 کا منسلک حلف نامہ لازمی ہے۔