پٹرولیم مصنوعات کیلئے بانڈڈ بلک سٹوریج پالیسی منظور،عوام سے کیا اور ایک اور وعدہ پورا کردیا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کےلئے ”بانڈڈ بلک سٹوریج پالیسی 2023“ کی منظوری دےدی ، حکام کے مطابق نئی پالیسی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے غیرملکی بینک میں ایل سیز کھولنے کی شرط ختم کردی گئی،کمپنیز پاکستانی پورٹس پر خام تیل، پٹرولیم مصنوعات خریدسکیں گی۔

پالیسی کے تحت غیرملکی آئل سپلائر کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات پاکستانی پورٹس پرسٹوریج میں رکھیں گی، بینک چارجز ودیگراخراجات ختم ہوں گے ،ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو سستے دام پر تیل مل سکے گا،حکام نے مزید کہا پالیسی عالمی بینکوں کے روئیے اورزرمبادلہ کمی کے پیش نظر تیارکی گئی ، زرمبادلہ ذخائر پر دباﺅ میں کمی جبکہ ملکی کرنسی میں بھی پٹرولیم مصنوعات خریدی جاسکیں گی۔

ادھر وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اپنی ٹوئٹ میں کہا عوام کےساتھ کیے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل کردی ،وعدہ 9 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ مالی سال 24 کی تقریر کے ذریعے کیا گیا تھا۔