اسلام آباد (بیورورپورٹ) سپریم جوڈیشل کونسل ریٹائر جج کےخلاف کارروائی نہیں کر سکتی،عدالت عظمیٰ نے ججز کےخلاف کارروائی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،6صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا۔
فیصلے میں کہا گیاآئین میں کسی جج کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے بعد صدر مملکت کو حاصل ہے، آئین میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ جج کی تفریق کو واضح کر رکھا ہے،سپریم جوڈیشل کونسل ایسے جج کےخلاف کارروائی نہیں کر سکتی جو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو چکا ہو، کسی جج کو پنشن ،مراعات سے محروم کرنے کا فورم بھی سپریم جوڈیشل کونسل ہی ہے۔
قبل ازیںسپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکیخلاف ریفرنس جاری رکھنے کی درخواست خارج کردی،جسٹس منیب اختر نے کہا تھا 209 میں جج کو عہدے سے ہٹانے کی بات کی گئی لیکن جج ہٹ جائے تو کچھ نہیں لکھا، درخواست گزار چاہتا کیا ہے کیا کونسل کو عدالت ہدایات دے،فٹا فٹ جج کےخلاف کارروائی کرنے سے کیا فیئر ٹرائل کا حق متاثر نہیں ہو گا، جج کا وقار اور حقوق ہیں کیا چاہتے ہیں جج کیخلاف شکایت آنے پر فوری کارروائی کرنی چاہیے، آج کل شکایت کونسل کے پاس جانے سے پہلے سوشل میڈیا پر چل جاتی ہیں، سنجیدہ معاملہ ہونے کی وجہ سے کیس کو توجہ سے سن رہے ہیں،ججز کےخلاف کارروائی کےلئے ہدایات دینا غیرمناسب اورکونسل کے اختیارات سنبھالنے کے مترادف ہوگا ،سپریم کورٹ کافیصلہ
سپریم جوڈیشل کونسل ریٹائر جج کےخلاف کارروائی نہیں کر سکتی،عدالت عظمیٰ



















