مردان(مشرق نیوز)ایک کے بعد ایک مقدمہ،علی خان کو رہائی کے بعد7ویں مرتبہ گرفتار کرلیا گیا،محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مردان جیل سے رہائی پر سابق وزیر مملکت و تحریک انصاف کے رہنما علی خان کو دوبارہ گرفتار کیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی خان پر 2018 اور 2019 میں لوکل گورنمنٹ کے ٹھیکوں میں مبینہ خردبرد کا الزام ہے ،مقدمے میں سابق صوبائی وزیرعاطف خان اورسابق ایم پی اے طفیل انجم بھی نامزد ہیں۔
حکام کے مطابق کرپشن میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردیں، سابق سپیکراسد قیصر، اشتیاق ارمڑ اور تیمورجھگڑا کو بھی جلد گرفتارکیا جائےگا۔
ایک کے بعد ایک مقدمہ،علی خان 7ویں مرتبہ گرفتار



















