لاہور میں سیلابی صورتحال کانوٹس،شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے سستی نہ دکھائی جائے،وزیراعظم
لاہور ( اپنے رپورٹر سے) وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سیلابی صورتحال اور شہریوں کی پریشانی کانوٹس لیتے ہوئے برساتی صورتحال میں تمام متعلقہ اداروں کی ٹیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا شہریوں کو تکلیف و پریشانی سے بچانے کےلئے کوئی سستی نہ دکھائی جائے۔
وزیراعظم نے برساتی صورتحال کے پیش نظر مسلسل مانیٹرنگ و انتظامی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا 24گھنٹے کی بنیاد پر نکاسی آب کے انتظامات کریں، شہباز شریف نے مزید ہدایت کی برسات و سیلابی پانی کے پیش نظر ٹریفک کی روانی ، متبادل راستوں کی بروقت نشان دہی یقینی بنائی جائے۔
شہبازشریف نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی حفاظتی و پیشگی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومتیں و ضلعی انتظامیہ اشتراک عمل سے شہریوں کو پریشانی سے بچائیں۔



















