پی ڈی ایم اے کی آج اور کل مزید بارشوں کی پیش گوئی

لاہور (مشرق نیوز) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،حافظ آباد، منڈی بہاﺅ الدین، سیالکوٹ، نارووال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ بھکر، لیہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ملتان، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور ملحقہ علاقوں میں بھی جھکڑ چلنے اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام ادارے الرٹ رہیں۔