پاکستان کےساتھ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینگے،امریکہ

کراچی(بیورورپورٹ) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے پاکستان کےساتھ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے۔

کراچی میں امریکہ کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا امریکیوں ،پاکستانیوں میں بہت کچھ مشترک ہے ،بہت سی مشترکہ کامیابیوں پر فخر کرنا چاہیے، ایک ساتھ ملکر اپنی دونوں قوموں کےلئے زیادہ مستحکم سبز اور خوشحال مستقبل کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔