حکمرانوں نے اپنے لیے ملک جنت اور غریب کےلئے جہنم بنادیا ،ق لیگ

لاہور(اپنے نمائندے سے)چیف آرگنائزرق لیگ چودھری سرور نے کہاہے صاف و شفاف الیکشن ملک کےلئے ضروری ہیں،حکمرانوں نے اپنے لیے ملک جنت اور غریب کےلئے جہنم بنادیا۔

لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں چودھری سرور نے کہا ایٹمی طاقت ہوکر کشکول لےکر قرضہ مانگنے کےلئے پھرتے ہیں،کرپشن کا خاتمہ کرلیں تو ملک میں خوشحالی آسکتی ہے، ملک اور سب پر مشکل وقت ہے، باتیں دھیان سے کرنا پڑتی ہیں۔

چیف آرگنائزر ق لیگ نے مزید کہا کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی کرپشن نہیں کی، ملک کو کچھ دیا لیا کچھ نہیں ، چودھری شجاعت نے بھی ملک کو دیا ہی ہے لیا کچھ بھی نہیں،پاکستان میں کالی رات 75 سال سے چل رہی ہے،عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔