لاہور (مشرق نیوز) قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ پیش ہونے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کرنے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔سلیکشن کمیٹی، شعبہ انٹرنیشنل اور قومی ٹیم مینجمنٹ نے سینٹرل کنٹریکٹ کےلئے ابتدائی مشاورت کی تاہم بورڈ میں تبدیلیوں کے باعث معاملہ تعطل کا شکار ہو گیا ہے اور نئے چیئرمین کے آنے سے اب بورڈ میں کئی ایک تبدیلیوں کا امکان ہے۔مینجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہونے پر اب قائم مقام چیئرمین الیکشن کمشنر ہیں، نئے چیئرمین کی آمد سے پالیسیوں اور فیصلوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو شیڈولڈ ہے۔قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے، نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان میں تاخیر ہوئی بھی تو وہ یکم جولائی سے ہی شروع ہوں گے۔
پی سی بی چیئرمین کا انتخاب،قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تاخیر کا خدشہ



















