مذاکرات کامیاب،حکومت کےساتھ معاہدہ ،ٹی ایل پی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( ) ٹی ایل پی نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان بچاؤ مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا نے ٹی ایل پی رہنما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذاکرات کی کامیابی اور معاہدے کا اعلان کیا۔

رانا ثنا نے کہا سوشل میڈیا پر توہین کیخلاف کارروائی کے لیے اتفاق رائے سے طریقہ کار طے کیا، حکومت اور ٹی ایل پی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ بھی شامل ہونگے۔


رانا ثنا نے کہا عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومتی کوششوں میں بہتری لانے پر اتفاق ہوا، حکومت خط لکھے گی یا اپیل کرے گی، امریکی حکومت سمیت دنیا کے سامنے معاملے کو اٹھایا جائے گا، تیسرا پٹرول قیمتوں میں مزید کمی کی کوششیں کی جائیں گی۔

وزیر داخلہ نے کہا معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرلیا ، حکومت اور ٹی ایل پی میں خوش اسلوبی سے معاملات طے پا گئے۔