کراچی (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ بل ادا کرنے والوں کے ساتھ ظلم ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں برس کراچی کو بجلی کیلئے 171 ارب روپے کی سبسڈی دی جائےگی۔ سائیکلون کے باعث کے الیکٹرک کو آر ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کے اثرات کم سے کم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے فوری طور پر 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دینے کی ہدایت کی ہے جس پر ایس ایس جی سی نے کے الیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کی ۔ کراچی میں اب صرف معمول کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ بجلی کے نظام کی خرابیاں نہیں۔ کراچی کو ٹیرف ڈیفریشنل سبسڈی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال بجلی کیلئے کراچی کو 171 ارب روپے کی سبسڈی دی جائےگی۔ پورے ملک کیلئے 151 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ کے الیکٹرک 70فیصد علاقوں کو بلا تعطل بجلی دے رہی ہے، جن 30فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہے وہاں بل ادا کرنےوالوں کےساتھ ظلم ہے، کے الیکٹرک ،سوئی سدرن کے معاملات کو حل کرنے جارہے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کے الیکٹرک کی تنظیم نو ہونے جارہی ہے، ابھی کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہیں ہوئی، کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید پاور پرچیز ایگریمنٹ پی پی اے کے بعد ہوگی۔کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کراچی کے 70 فیصد صارفین کیلئے کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر قائد کے 70 فیصد صارفین کیلئے کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ جں علاقوں میں بلوں کی ادائیگی کم ہے وہاں معمول کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ سمندری طوفان کے باعث جہاز رانی کے حوالے سے بھی وارننگ موجود تھی جس سے ایل این جی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بپر جوائے کی وجہ سے دی جانے والی وارننگ کے باعث کے الیکٹرک کی ایل این جی سپلائی معطل ہوئی تھی۔کراچی میں صنعتوں کو بجلی کی ترسیل کے بارے میں انہوںنے کہا کہ شہر میں صنعتوں کیلئے کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے جبکہ سمندری طوفان کی وجہ سے بجلی کی ترسیل پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طوفان کی آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کے سلسلے میں تمام انتظامات کیے گئے تھے۔ ساحلی علاقوں میں ممکنہ طوفان سے بجلی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ وزیر اعظم نے موجودہ صورتحال میں بجلی کی ترسیل سے متعلق خصوص ہدایات دی تھیں۔ ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار طلب سے زیادہ ہے۔
کراچی میں لوڈشیڈنگ بل ادا کرنے والوں کے ساتھ ظلم ہے: خرم دستگیر



















