شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراءکو آسان کردیا :آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے پولیس خدمت مراکز پر آنے والے شہریوں کو سہولیات کی بہترین فراہمی پر متعلقہ سٹاف اور انچارجز کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع کے پولیس خدمت مراکز میں تعینات بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناددیں۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں لاہور، اٹک، بہاولنگر، چنیوٹ، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، لودھراں، منڈی بہاو¿الدین، ملتان، مظفر گڑھ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یار خان اور راجن پور کے پولیس خدمت مراکز میں تعینات افسران وا ہلکار شامل تھے۔ دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی جانب سے پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں قوت سماعت سے متعلقہ بیماریوں کے شکار بچوں کو جدید آلات سماعت کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم اور عارضے کے شکار 19 بچوں کو جدید آلات کی فراہمی کیلئے 54 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کئے گئے۔ڈی جی خان کے کانسٹیبل تجمل حسین اور گجرات کے ہیڈ کانسٹیبل حافظ راشد نعیم کو بیٹیوں کے کوکلیئر امپلانٹ کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار روپے فی کس دئیے گئے، لودھراں کے ہیڈ کانسٹیبل حفیظ الرحمن کو ڈھائی سالہ بیٹے کے ہیرنگ ایڈ کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے، کانسٹیبل ریاض کو 6 سالہ بیٹے کے علاج کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار روپے دئیے گئے، ڈی جی خان کے ہیڈ کانسٹیبل تجمل حسین کو بیٹی، ہیڈ کانسٹیبل عمر دراز کو بیٹے اور کانسٹیبل احسن اللہ کو 3 بچوں کے علاج کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار روپے فی کس دئیے گئے، مظفر گڑھ پولیس کے کانسٹیبلز صابر یعقوب، عبدالغفور، واجد نواز اور عامر شہزاد کو بیٹوں کے علاج کیلئے 58 ہزار فی کس دئیے گئے، راولپنڈی ریجن کے ہیڈ کانسٹیبل صداقت علی اور حافظ آباد کے صدیق کو بیٹوں کے علاج کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار فی کس دئیے گئے، منڈی بہاو¿الدین کے کانسٹیبل ندیم اشرف، ننکانہ کے ندیم آصف، سیالکوٹ کے تسلیم کو بیٹوں کے علاج کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار روپے فی کس روپے دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مذکورہ بالا کیسز حتمی منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔