مہنگائی میں کمی کاامکان،شرح سود21فیصد برقرار رکھنے کااعلان

کراچی(بیورورپورٹ)سٹیٹ بینک نے شرح سود 21فیصد پر برقرار رکھتے ہوئے نئی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا،مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردی مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود 21 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔

جون کے بعد ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں کمی آنے کی توقع ہے،رواں مالی سال 9ماہ کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 3.6 فیصد رہا ،آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے 11ماہ کا اوسط افراط زر 29 فیصد اور جاری کھاتے کا خسارہ 3.3 ارب ڈالر رہا۔

اعلامیے کے مطابق جاری کھاتہ کے خسارے میں کمی نے زرمبادلہ کا دباﺅ کم کرنے میں مدد دی، قرضوں اور واجبات کی ادائیگی، سرمائے کی آمد میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر پر دباﺅ بڑھا۔