اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے انتخابات وقت پر ہوں گے، معیشت کی بہتری کیلئے مشکل وغیر مقبول فیصلے کیے،ملکی ترقی کیلئے ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا،پاکستان دوبارہ ٹیک آف کرے گا، گھبرانے کی ضرورت نہیں ،آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ ہوجائےگا۔
آئی کیپ کے زیر اہتمام پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہابجٹ کی بہتری کیلئے سفارشات کو کھلے دل سے سنیں گے، خامیوں کو دور کرنے کیلئے 2 کمیٹیاں تشکیل دیں گے، لوگ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کر رہے تھے،معیشت کی بہتری کیلئے مشکل و غیر مقبول فیصلے کیے ۔
وزیر خزانہ نے کہا جب صبح و شام ڈیفالٹ کی باتیں ہوں گی تو سرمایہ کار کو کیسے مطمئن کریں گے، تنقید کرنا بہت آسان ہے ،سب کو ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا، ترقی کیلئے شرح نمو کو بڑھانا ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، 2013 سے 2017 کے دوران پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن تھا، عالمی مالیاتی اداروں کے عہدیدار پاکستان کے دورے کر رہے تھے، سٹاک مارکیٹ انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس سے اوپر گیا ،اگلے 2سال بعد جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے، پاکستان دنیا کی 44 ویں معیشت بن چکا ،بہت افسوسناک صورتحال ہے، پاکستان کو بحران باہر نکالنا ہے، بڑی سیاسی قیمت ادا کردی،الزام تراشی کی بجائے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوگا،نئی حکومت فنانس بل میں ترمیم کر سکتی ہے۔
دریں اثنا پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کی ناظم الامورپانگ چن ژو سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا پاکستان ، چین کے درمیان گہرے، تاریخی اور دوطرفہ تعلقات خوش آئند ہیں،چین مختلف شعبوں میں پاکستان کو معاونت فراہم کررہاہے،، وزیر خزانہ نے چینی ناظم الامور کا وقفے کے بعد دوبارہ پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پرخیرمقدم کیا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیر خزانہ نے پاکستان ،چین کے درمیان گہرے، تاریخی و دوطرفہ تعلقات کو سراہا ،مختلف شعبوں میں پاکستان کےلئے چینی حمایت کی تعریف کی،چین کی ناظم الامور نے گرمجوشی کے جذبات کا اظہارکیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اورپاکستانی عوام کو مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















