سعودی سکیورٹی اہلکارکو بےدردی سے قتل کرنےوالے پانچ دہشت گردوں کے سرقلم

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب میں سکیورٹی اہلکار ماجد عائض الغامدی کو دوران ڈیوٹی بے دردی کے ساتھ قتل کرنے اور اس کی لاش نذرآتش کرنے کے مرتکب پانچ عناصر کو قصاص میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عائض الغامدی کے قتل کی واردات نے سعودی عرب میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ پولیس نے دہشت گردی کی اس کارروائی میں ملوث پانچ ملزموں کو 48 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی تھی۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اتوار کی شام بتایا کہ دہشت گردی کی مجرمانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے اور اس میں حصہ لینے والے 3 مجرموں عبدالمل بن فہد بن عبدالرحمن البعادی، محمد بن خالد بن سعود العصیمی اور محمد بن عبدالرحمن بن طویرش الطویرش کے سر قلم کردیے گئے ہیں۔