سندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ مزید کم، 13 جون کو آندھی اور بارش کا امکان

کراچی (مشرق نیوز) بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ”بائے پر جوائے “ کا کراچی سے فاصلہ مزید کم ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے طوفان کے باعث شہر میں تیز ہوائیں چلنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے طوفان ”بائے پر جوائے“ کے حوالے سے 11 واں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق مشرقی وسطیٰ بحیرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ انتہائی شدید نوعیت میں بدلنے والے طوفان کا رخ گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مسلسل شمال کی جانب رہا۔ جاری الرٹ کے مطابق طوفان اس وقت کراچی کے جنوب میں 760کلومیٹر، ٹھٹھہ سے 740 کلو میٹر جبکہ اورماڑہ سے 840 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ طوفان کے مرکز اور گرد 150 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ طوفان کے ہمراہ موجود ہواو¿ں کی رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر رہی ہیں۔ لہروں کی بلندی انتہائی غیر معمولی طور پر 40 فٹ تک ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ سازگار ماحولیاتی حالات اور 30 سے 32 ڈگری درجہ حرارت اور عمودی اوپری سطح کی ہوائیں طوفان کی شدت کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔ ان ہی عوامل کے درمیان سمندری طوفان مزید شمال کی طرف 14 جون کی صبح تک ٹریک کرسکتا ہے۔ بعدازاں، طوفان کا شمال مشرق کی طرف مڑنے اور کیٹی بندر (جنوب مشرقی سندھ) اور ہندوستان کے درمیانی علاقے کو عبور کرسکتا ہے۔