کپتان سے ملاقات بے سود،نائب کی منہ لٹکاکر مایوس واپسی

لاہور(خبر نگار)کپتان سے ملاقات بے سود،نائب منہ لٹکاکر مایوس واپس لوٹ گئے،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی گزشتہ روز ہونےوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،شاہ محمودقریشی جب چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کےلئے آئے تو بہت فریش تھے اور میڈیا سے گفتگو کا کہہ کرگئے لیکن ملاقات سے واپسی پر شاہ محمود قریشی کا چہرہ اترا ہوا اور اعصاب تنے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات ویڈیو ریکارڈنگ روم میں ہوئی،شاہ محمود قریشی نے ورکرزکو ریلیف دلوانے کےلئے پالیسی بنانے پر زوردیتے ہوئے کہاگرفتار ہزاروں کارکنوں کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں اور پارٹی کو دوبارہ سسٹم میں لانے کےلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔