حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام،معاشی شرح نمو 0.29فیصد،مہنگائی بڑھ گئی ،اقتصادی سروے

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سیلاب ،سیاسی عدم استحکام،حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام،معاشی شرح نمو 0.29فیصد،مہنگائی بڑھ گئی،ملکی معیشت کا حجم کم ہو کر 341 ارب 50 کروڑ ڈالر پر آ گیا،رواں مالی سال معیشت کو سیلاب جیسے قدرتی آفات کا سامنا رہا،سیاسی عدم استحکام سے بھی معیشت متاثر ہوئی۔

اقتصادی سروے کے اہم نکات کے مطابق معاشی شرح نمو ہدف 5.01 فیصدکے مقابلے میں 0.29 فیصد رہی،شدید سیلاب نے زراعت سمیت دیگر اقتصادی شعبوں کو بری طرح متاثر کیا، فصلوں کی شرح نمو منفی 2.49،اہم فصلوں کی گروتھ منفی 3.20 فیصد رہی ،ہدف 3.5 فیصد مقرر تھا، لائیو سٹاک ترقی کی شرح نمو 3.78 فیصد رہی ،ہدف 3.7 فیصد مقرر تھا، فشریز کے شعبے کی گروتھ 1.44 فیصد رہی،ہدف 6.1 فیصد تھا،جنگلات کے شعبے کی شرح نمو 3.93 فیصد رہی،ہدف 4.5 فیصد مقرر تھا، صنعتی شعبے کی شرح نمو منفی 2.94 فیصد رہی ،ہدف 5.9 فیصد تھا،بڑی صنعتوں کی گروتھ 7.4 فیصد ہدف کے برعکس منفی 7.98 فیصد رہی، چھوٹی صنعتوں کی گروتھ 9.03 فیصد رہی ،ہدف 8.3 فیصد تھا۔

بجلی، گیس و پانی فراہمی کی شرح نمو 6.03 فیصد رہی،ہدف 3.5 فیصد تھا،تعمیرات کے شعبے کی شرح نمو منفی 5.53 فیصد رہی، ہدف 4 فیصد تھا، انفارمیشن و کمیونی کیشن شعبوں کی گروتھ 6.93 فیصد رہی ،مقررہ ہدف 6 فیصد تھا،رئیل سٹیٹ سرگرمیوں کی گروتھ 3.72 فیصد رہی ،ہدف 3.8 فیصد تھا،تعلیم کے شعبے کی گروتھ 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے میں 10.44فیصد رہی۔

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال ملکی معیشت کو سیلاب جیسی قدرتی آفات کا سامنا رہا،سیلاب و سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی گروتھ کم رہی،روس یو کرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی سے مارچ مہنگائی کی شرح 29 فیصد تک جاپہنچی،ملکی معیشت کا حجم کم ہو کر341 ارب 50 کروڑ ڈالر پرآگیا،گزشتہ مالی سال کے مقابلے جی ڈی پی میں 34 ارب ڈالر کمی ہوئی،موجودہ مالی سال فی کس آمدن بھی کم ہو کر 1568 ڈالر پرآ گئی گزشتہ مالی سال کے مقابلے فی کس آمدن میں 198 ڈالر کی کمی ہوئی،رواں مالی سال کے دوران برآمدات کا متعین ہدف بھی حاصل نہ ہو سکا،رواں مالی سال جولائی سے مئی برآمدات 25 ارب 36 کروڑ ڈالر رہیں۔